سیبس یونیورسٹی جامشورو میں مارکہء حق کا جشن، ریلی نکالی گئی اور پرنٹ میکنگ اسکیچز کی نمائش کی گئی

جامشورو (08 مئی 2026ء): شہید اللہ بخش سومرو (سیبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو میں آپریشن بنیان مرصوص، معرکۂ حق کا جشن نہایت جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منانے کا سلسله جاری هے۔ اس سلسلے میں آپریشن کی اہمیت اور پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ریلی نکالی گئی اور قومی ہیروز کے پرنٹ میکنگ اسکیچز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے کی، جس میں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی دفاع اور خودمختاری کے لیے قربانیاں دینے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے کہا کہ مارکۂ حق کا جشن پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی بہادری، اتحاد اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات نوجوانوں میں حب الوطنی، قومی ہم آہنگی اور امن و سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی کامیابیوں کو یاد کرنا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اتحاد کے جذبے کو مضبوط بناتا ہے اور نوجوان نسل کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے یادگاری سرگرمیوں میں طلبہ اور اساتذہ کی بھرپور شرکت کو سراہا۔
قومی ہیروز کے پرنٹ میکنگ اسکیچز اسسٹنٹ پروفیسر فضل الاهی خان کی نگرانی میں تیار کیے گئے۔ تخلیقی فن پاروں کے ذریعے طلبہ نے پاکستان کے ہیروز کی بہادری اور قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، جن میں حب الوطنی، استقامت اور قومی فخر کے موضوعات نمایاں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
97 − 95 =