
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
چانسلر ابن سینا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے کہا ہے کہ معرکۂ حق ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جس نے پوری قوم میں اتحاد، حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کیا،ہمارے بہادر افواجِ پاکستان کے جوان سرحدوں پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے ساتھ ساتھ اندرونِ ملک وطن دشمن عناصر کے خلاف بھی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ابن سینا یونیورسٹی میں یومِ تشکر کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ،اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بھرہور شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی بے مثال قربانیوں، شہداء کے لہو اور سیکیورٹی اداروں کی شب و روز خدمات کی بدولت آج ملک میں امن، استحکام اور تحفظ کا احساس قائم ہے، قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی کیونکہ انہی قربانیوں کی بدولت پاکستان مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنے قومی اداروں پر فخر کرے اور ملک کی ترقی و استحکام میں مثبت کردار ادا کرے اس موقع پر پرو چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمس العارفین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ملک کے دفاع کو یقینی بنایا ہے تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ میں قومی شعور، ذمہ داری اور پاکستان سے محبت کے جذبات کو فروغ دیں تقریب میں طلبہ و طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

















