شادی شدہ خاتون ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بیٹے سمیت مبینہ طور پر اغوا، انسانی اسمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تیرت بھیل و دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
شادی شدہ خاتون ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بیٹے سمیت مبینہ طور پر اغوا، انسانی اسمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تیرت بھیل و دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اغوا کی ایک سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک شادی شدہ خاتون شاہدہ دختر عبداللطیف ناریجو اپنے محض ڈیڑھ ماہ کے معصوم بیٹے امان اللہ سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لی گئی ہیں اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے مغویہ کے والد کی مدعیت میں مہران تھانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں نامزد ملزم تیرت بھیل اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف اغوا کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں دوسری جانب متاثرہ خاندان شدید ذہنی کرب کا شکار ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون اور معصوم بچے کو فی الفور بازیاب کرا کے ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 4 = 5