
.میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
معرکہ حق بنیان مرصوص ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں مرکزی تنظیم تاجران کے آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر صدر کامران میمن حاجی عثمان ملک عبدالخالق عبدالحق چوہان شاہد قائم خانی اور دیگر کا کہنا تھا یہ پروگرام حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبے کے تحت منعقد کیا گیا جس میں شہر کی تمام مارکیٹ کے صدور نے بھرپور شرکت کی ہے عہدیداران کا کہنا تھا کہ جس طرح ہماری افواج نے دشمن کو سبق سکھایا تھا اب دشمن کبھی بھی ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا آج پوری دنیا پاکستان کا نام ایک بہادر فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہر پر محاز پر موجود ہے آج پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اور ساتھ کھڑی رہے گی اس موقع پر دیگر تقریب میں شریک عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہماری فوج دنیا میں ایک طاقت ور فوج کے طور پر مانی جاتی ہے پاک فوج نے اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے پاکستان قوم نام ہمیشہ اونچا کیا ہے اور آج پاکستان کی افواج امریکہ اور ایران کے سیز فائر اور مزاکرات میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور اس خطے میں امن کے لیے کوششیں کررہی ہے جس کو پوری دنیا سراہا رہی ہے پُروقار تقریب میں پاک فوج کے شہدا کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ جلیس احمد ہاشمی کے انتقال پر دعا کرائی گئی تقریب کے اختتام پر معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر ایڈوکیٹ راجہ تنویر بشیر الہیٰ محمدی محمد سلمان میمن افتخار قائم خانی زیشان عثمانی محمد شہزاد خان محمد اویس رضا ملک ۔ایوب بھائییونس چوہان ۔پیر ریاض ۔حنیف چوہان سمیع اللہ خان امان مہر سید عظمت حسین عابدی کامران قریشی ریاض احمد محمد مجیب مولانا عنایت اللہ ملک شہزاد احمد مولانا محمد ارشد
اور دیگر بھی موجود تھے
Load/Hide Comments





































