مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ کے اعزاز میں ایک پروقار اپریشیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا،

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ کے اعزاز میں ایک پروقار اپریشیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تاجر رہنماؤں، سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق تقریب کا مقصد شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایس ایس پی میرپورخاص کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کامران میمن اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایس ایس پی کی جانب سے شہر میں منشیات کے خلاف جاری مہم سے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے جبکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں خوش آئند ہیں اس موقع پر ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک اور پُرامن بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا جلد منشیات میں مبتلا افراد کے علاج کے ایک سینٹر بنانے کے لیے سوچ بچار جاری ہے جس کے لیے جگہ دیکھی جارہی انھوں نے مزید کہا اگر کسی علاقے میں منشیات کی فروخت کی جارہی ہے اسکی اطلاع کمپلین سیل کو دی جائے تقریب کے اختتام پر مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے ایس ایس پی میرپورخاص کو اجرک کے تحائف پیش کیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 2 = 1