
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپورخاص میئر عبدالرؤف غوری کی جانب سے سوشل میڈیا صارف اور نام نہاد صحافی شادی خان کاکڑ کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس ارسال کر دیا گیا نوٹس ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ شوکت علی راہموں کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شادی خان کاکڑ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے میئر میرپورخاص کے خلاف جھوٹی، من گھڑت، ہتک آمیز اور بدنیتی پر مبنی پوسٹیں شائع کیں جن سے ان کی سیاسی و سماجی ساکھ کو نقصان پہنچاقانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبدالرؤف غوری ایک عوامی عہدے دار اور باعزت سیاسی شخصیت ہیں، جن کی میرپورخاص سمیت ملک بھر میں اچھی شہرت ہے جبکہ سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم ان کی عزت، وقار اور عوامی حیثیت کو متاثر کرنے کی کوشش ہےنوٹس میں شادی خان کاکڑ کے خلاف ہتکِ عزت، سائبر ڈیفیمیشن، کردار کشی اور جھوٹے الزامات کے تحت 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ قانونی نوٹس کے مطابق اگر الزامات پر مبنی مواد واپس نہ لیا گیا اور معافی نہ مانگی گئی تو متعلقہ قوانین کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Load/Hide Comments

















