
لاڑکانہ اکائونٹس افیسر سے اساتذہ مسائل کے حل کے میٹنگ کی گئی
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ضلع اور ڈویژن کے پرائمری اساتذہ کے مجموعی مسائل کے حل کے لیے آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پی ٹی الف ) کے وفد نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ضمیر حسین کھوکھر سے تفصیلی ملاقات کی گئی ۔ اس موقع پر پی ٹی الف ڈویژن لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح عباسی، ضلعی صدر محمد اسلم دیدڑ، تعلقہ جنرل سیکرٹری غلام اللہ سانگی، سٹی صدر ارباب خان بھٹو، وحید احمد ابڑو، امرت لعل، غلام حسین بروہی، صوفی علی انور زنگیجو، سلیم اللہ بروہی، سینئر آڈیٹر پرائمری ضلع لاڑکانہ نعیم علی سولنگی و دیگر موجود تھے۔ دریں اثناء پی ٹی الف ڈویژن لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح عباسی نے کہا کہ لاڑکانہ میں پرائمری اسکول کے اساتذہ کے مجموعی مسائل کے حل کے لیے ہم نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ضمیر حسین کھوکھر نے کہا کہ ہم آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پی ٹی الف) کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر پرائمری اساتذہ کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آپس میں مل کر ملازمین دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھا جائے گا، انہوں نے یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے ہر ٹیچر اور دیگر سرکاری ملازمین کا کام بلا تفریق حل کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی صورت میں کسی بھی سرکاری ملازم کا کوئی جائز کام نہیں روکا جا سکتا۔ ہمارے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔





































