پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقدہوئی

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقدہوئی. پرچم کشائی تقريب میں ڈویژنل کمشنر سبھاش چندر، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر حسین لغاری، میئر عبدالروف غوری، ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز محمد اقبال کنبھر، صدر آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن فیصل خان زئی، انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمان شیخ، جنرل سیکرٹری محمد امین میمن سمیت صحافیوں ،اساتذہ، طلبہ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرکمشنر سبھاش چندر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات 21مئی1951 سے ہیں اور کہا کہ پاک چین دوستی آسمان سے اونچی اور سمندر سے بھی گہری ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہوگی چاہے وہ دفاعی ہو معاشی ہو پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی. اس موقع پر میئر عبدالروف غوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی گہری دوستی کو 75 سال مکمل ہوئے ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوگی اور کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا اور پاک چین کے درمیان سفارتی معاملات کو مزید مستحکم کیا ہے اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ نےکہاکہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں مثال بنی ہوئی ہے کیونکہ پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات بہت گہرے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے اور کہا کہ پاک چین دوستی کا ثبوت سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مستحکم اور مضبوط ہونا ہے جس کی مثال سی پیک منصوبوں پر عملدرامد ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
20 − 15 =