ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر واٹر کارپوریشن نے دو افسران کو معطل کر دیا

21 مئی 2026 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن

ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر واٹر کارپوریشن نے دو افسران کو معطل کر دیا
معطل افراد کو ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم ، ترجمان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ نے ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ایگزیکٹو انجینئر محمد رضا قائم خانی اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر محمد شریف کو معطل کرتے ہوئے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ ڈائریکٹر پرسنل کی جانب سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ: کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
45 − = 38