سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پریس ریلیز

سکھر، 21 مئی 2026: سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے یونیورسٹی کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ، رجسٹرار، ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، افسران، عملے اور طلبہ نے بھرپور جوش، قومی جذبے اور فخر کے ساتھ شرکت کی۔

اپنے پیغام میں وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور آزمودہ دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے تعلیم، ٹیکنالوجی، تجارت اور سماجی و معاشی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، علاقائی ہم آہنگی اور عوامی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ نے پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے جاری تعاون اور شراکت داری کو سراہا اور باہمی اشتراک اور علمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط سفارتی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کی تجدید کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان اور چین کے تعلقات میں مزید مضبوطی، خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

سکھر
21 مئی 2026

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
8 + 2 =