فاس دی ہوپ ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں پھلوں کے بادشاہ آم کی مٹھاس اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شاندار اور رنگا رنگ “مینگو فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا،

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومتِ سندھ کے اشتراک سے چلنے والے معروف تعلیمی ادارے فاس دی ہوپ ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں پھلوں کے بادشاہ آم کی مٹھاس اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شاندار اور رنگا رنگ “مینگو فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا، جس میں آم کی مختلف اقسام کی نمائش، دلچسپ مقابلے اور ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔تقریب میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ہیڈ علی محمد شاہوانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،جبکہ دی ہوپ آرگنائزیشن کی صدر میڈم شہناز حزب اللہ،شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں صدر محمد اسماعیل خلجی،ملک مشتاق احمد،ارشد رستمانی،روہن کمار،صحافی ظہیر احمد شر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا-جس کے بعد طلبہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے خوبصورت ویلکم گیت پیش کیے۔ اس موقع پر رضوان اور ان کے گروپ کی جانب سے آم کے موضوع پر شاندار ٹیبلو پیش کیا گیا، جبکہ “کچا آم اور پکا آم” کے عنوان پر دلچسپ مباحثہ، آم کی مختلف اقسام پر مبنی ڈرامہ، معلوماتی تقاریر اور میوزیکل چیئر کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔فیسٹیول کی ایک منفرد اور دلچسپ سرگرمی مہیش اور بابر کے درمیان آم کھانے کا مقابلہ تھا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی-تقریب میں آم کی مختلف اقسام جن میں سندھڑی، لنگڑا، چونسا انور رٹول اور دیگر اقسام شامل تھیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں جبکہ آم سے تیار کردہ مختلف لذیذ پکوان بھی مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی علی محمد شاہوانی نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تعلیمی اور ثقافتی پروگرامز طلبہ کی ذہنی، تخلیقی اور عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آم کی افادیت، اس کی مارکیٹنگ، امپورٹ اور ایکسپورٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنا ایک مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے، جس سے طلبہ کو عملی زندگی میں بھی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور معلوماتی پروگرامز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلبہ میں خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیت اور عملی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور شرکاء نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقد کیے گئے اس خوبصورت اور معلوماتی فیسٹیول کو بے حد سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 84 = 93