
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
مئیر عبدالروف غوری کی مرکزی تنظیم تاجران کے تاجر وفد سے اجلاس شہر میں انکروچمنٹ کے خاتمے اور شہر میں صفائی ستھرائی سمیت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت تفصیلات کے مطابق میرپورخاص مئیر عبدالروف غوری کی ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ کے ہمراہ مرکزی تنظیم تاجران کے تاجروں کے وفد سے اجلاس کرتے ہوئے کہا کہ مئیر عبدالروف غوری کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے تاجر برادری کارپوریشن سے تعاون کریں تاکہ شہر بھر میں بازاروں اور مارکیٹوں اور میں شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے مئیر عبدالروف غوری کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں کارپوریشن کے حدود میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں تاجر برادری تعاون فراہم کرے اور کوشش کرے کہ صفائی ستھرائی کا کام بہتر انداز میں ہوسکے اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کامران میمن امتیاز قائم خانی ایڈوکیٹ راجہ تنویر بشیر الہیٰ میمن آصف ایان آٹوز سلمان میمن اور دیگر نے تاجروں کے مسائل پر مئیر عبدالروف غوری کی توجہ دلائی جس پر مئیر عبدالروف غوری نے کہا کہ جلد میرپورخاص کارپوریشن میں تین ارب روپے پیپلز پارٹی کی جانب سے ترقی کے لیے منظور کیے گئے ایشین بینک اور ورلڈ بینک کے پروجیکٹ جلد شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں کام کا آغاز کیا جائے گا انھوں نے کہا کارپوریشن بننے کے بعد 19 ماہ تمام معمالات اختیارات کارپوریشن کے پاس موجود تھے جس کے بعد تمام اختیارات دو ٹاؤنز کو منتقل ہوچکے ہیں انھوں نے کہا کہ شہر کے تمام واٹر سپلائی اسکیموں کو فری لوڈشیڈنگ زون بنایا گیا انھوں نے بتایا 17 لاکھ فٹ پیور بلاک سمیت شہر کے 85 میں شاہراہوں کو تعمیر کیے جائیں گے جس میں ڈسپوزل واٹر سپلائی سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران نے مئیر عبدالروف غوری کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر شہر کی تمام مارکیٹ صدور بھی موجود تھے





































