سندھ سب سے مالدار صوبہ ہے جہاں سمندر، دریا اور پہاڑ ہیں۔

کام کریں گے تو ووٹ ملے گا پھر فارم 45 بھی آپ کا ہوگا اور فارم 47 بھی، عارف حبیب
پاکستان کے معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا ہے کہ کام کریں گے تو ووٹ ملے گا پھر فارم 45 بھی آپ کا ہوگا اور فارم 47 بھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں بلاول بھٹو کے ساتھ پارٹی رہنما، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور عارف حبیب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ سندھ سب سے مالدار صوبہ ہے جہاں سمندر، دریا اور پہاڑ ہیں۔

عارف حبیب نے کہا کہ خوشی ہے سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ کام کر رہی ہے، شاہراہ بھٹو منصوبے کا پہلا فیز مکمل کیا گیا یہ بہت اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بھٹو سے شہر میں ہیوی ٹریفک سے جان چھوٹ جائے گی۔
================

آج جتنی جمہوریت سندھ میں ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں: بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج جتنی جمہوریت سندھ میں ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں، جتنی جمہوریت کراچی میں ہے کسی دوسرے شہر میں نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست میں اس لیے آیا ہوں کہ شہید بےنظیر بھٹو کے ادھورے خواب مکمل کروں، شہید بےنظیر کو تیسری بار وزیراعظم بننا تھا لیکن ان کو شہید کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 میں منصوبے کے پہلے فیز کا افتتاح کیا تھا، آج منصوبے کے پہلے فیز کو مکمل کرکے دکھایا ہے۔

’ہم سب کو کہتے ہیں کراچی آئیں یہاں کام کریں‘

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے لوگ کراچی آنا چاہتے ہیں، ہم سب کو کہتے ہیں کراچی آئیں یہاں کام کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مفت علاج کی سہولت پہلے کراچی کے عوام، سندھ اور پورے پاکستان کیلئے ہے۔ این آئی سی وی ڈی کا حال پہلے کیا تھا 18ویں ترمیم کے بعد کیا بنا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ پورٹ بنائیں گے، کیٹی بندر پورٹ کا منصوبہ شاید دنیا کا پہلا منصوبہ ہوگا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کھول کر دکھائیں گے۔

’غریب عوام خطے میں جنگ کا بوجھ اٹھارہے ہیں‘

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔ عوام بجلی اور گیس کے بل میں اس جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ خطے میں امن ہوگا تو معاشی مشکلات کم ہوں گی۔ جنگ ختم نہ ہوئی تو معاشی حالات سنگین ہوں گے۔

’عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، بڑے منصوبے مکمل کریں گے‘

انہوں نے کہا کہ تھر پارکر میں کوئلے سے بجلی کی پیدا وار اور روزگار کی فراہمی شہید بے نظیر کا خواب تھا۔ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر بڑے منصوبے مکمل کریں گے۔

’پاکستان کی دفاعی پیداوار کی طلب میں تاریخی اضافہ ہوا‘

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مئی کی جنگ میں بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست دی۔ پاکستان کی دفاعی پیداوار کی طلب میں تاریخی اضافہ ہوا۔ چاہتے ہیں کہ میڈ ان پاکستان دفاعی پیداوار میں کراچی بھی کردار ادا کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کے ممالک جنگ میں آزمایا ہوا دفاعی سامان خریدنا چاہتے ہیں، مختلف ممالک پاکستان سے دفاعی سامان خریدنا چاہتے ہیں۔
=====================

شاہراہ بھٹو منصوبے میں کسی شخص کو منتقل نہیں کرنا پڑا، مرتضیٰ وہاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں بلاول بھٹو کے ساتھ پارٹی رہنما، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے بنانے میں وفاق کو 15 سال لگے، لیاری ایکسپریس وے بننے کے دوران لوگوں کو تکلیف کا سامنا رہا۔

شاہراہ بھٹو گیم چینجر، اقوام متحدہ نے ایوارڈ بھی دیا، شرجیل میمن

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کا بڑا حصہ 5 سال میں مکمل کیا گیا، اس منصوبے میں کسی شخص کو منتقل نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے تو وہ بلال بھٹو زرداری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 26 = 29