عیدالالضحیٰ کے موقع پرآلائشوں کو خندقوں میں محفوظ طریقے سے دفنانے کیلئے لینڈ فل سائیٹ اور جی ٹی ایس شرافی پر کھدائی کا کام آخری مراحل میں ہے، ٹوٹل 8 خندقیں کھودی جارہی ہیں

عیدالالضحیٰ کے موقع پرآلائشوں کو خندقوں میں محفوظ طریقے سے دفنانے کیلئے لینڈ فل سائیٹ اور جی ٹی ایس شرافی پر کھدائی کا کام آخری مراحل میں ہے،
ٹوٹل 8 خندقیں کھودی جارہی ہیں
ہیلپ لائن 1128 کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے ہر ضلع میں شکایتی مراکز فعال کر دئیے گئے ہیں۔
شہریوں سے التماس ہے کہ آلائشوں کو تھیلیوں میں بند کرکے دیں
کلیکشن پوائنٹس پر بائیوڈی گریڈایبل بیگ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی (22 May, 2026)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے جی ٹی ایس شرافی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں خندقوں میں محفوظ طریقے سے دفن کرنے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لئے جی ٹی ایس شرافی پرخندقوں کی کھدائی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کل تک تمام کھدائی کے کام کے ساتھ سائٹ پرلائٹس، پانی، چوناو دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔اس کے علاوہ لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو اورگوند پاس پر بھی کھدائی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ ٹوٹل 8 خندقیں کھودی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضافی عملہ اور اضافی گاڑیوں، سوزوکیوں کی رجسٹریشن نمبرز اور ڈرائیورز کے فون نمبرزاور لیبر کی تفصیلات کمپنیز سے حاصل کرکے عملے کو متحرک رکھیں۔ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عملہ گلی، محلوں سے گھر گھر جاکر آلائش اٹھانے کا کام انجام دیں گے، کلیکشن پوائنٹس کے مقامات پر تعینات عملہ بروقت آلائشوں کو اٹھانے اور لینڈ فل سائیٹ پہنچانے کے امور انجام دیں گے۔ آلائشیں اٹھانے کے بعد کلیکشن پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائیگا۔ دیگر تفصیلات میں ہیلپ لائن1128 چوبیس گھنٹے فعال ہے اسکے علاوہ تمام اضلاع میں شکایتی مراکز بنا دئیے گئے ہیں جس کی تفصیلات سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی شہریوں کو فراہم کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں سے التماس ہے کہ آلائشوں کو تھیلیوں میں بند کرکے دیں۔ بائیوڈی گریڈایبل بیگ کلیکشن پوائنٹس سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے(SSWMB Complaints Karachi) سرچ کریں۔
ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
83 + = 87