آسٹریلوی ہائی کمشنر کی تمام پاکستانیوں کو عید الاضحی کی مبارک باد

اسلام آباد:آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے تمام پاکستانیوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دی ہے۔

عیدُ الاضحی کے موقع پر ایکس پر اپنے خصوصی پیغام میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان بھر میں عید منانے والوں کو بقرہ کی عید مبارک باد دی اور آسٹریلیا میں عید منانے والے ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد پاکستانی نژاد آسٹریلینز کوبھی عید کی مبارکباد دی ہے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ سب کو ⁧‫عیدُ الاضحی‬⁩ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ یہ عید خاندان، دوستی، بہترین کھانوں، اور شاید راستے میں چند انتہائی فوٹوجینک بکرے بھی ساتھ لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 3 = 3