احسن آباد، نجی نرسنگ انسٹی ٹیوٹ ہاسٹل سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل سے 28سالہ دعا دختر اورنگزیب کی لاش ملی ، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ کی میت کواسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفیہ امام بصری اسپتال میں ملازمت کرتی تھی ،متوفیہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پزیر اور وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی، پولیس کے مطابق دعا کی موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔
=================

زیر علاج لاوارث شخص دم توڑ گیا، مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی انڈس اسپتال میں زیر علاج لاوارث 58سالہ نذر حسین دوران علاج چل بسا،دریں اثنا سپر ہائی وے صائمہ سوسائٹی، قیوم آباد سی آر پٹہ، نیو کراچی یارو گوٹھ اور کریم آباد انڈر پاس سے 4 افراد کی لاشیں ملیں ،متوفین کی عمریں 28سال سے 55 برس کے درمیان ہیں،فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی ۔
==============

سندھ، پنجاب میں مٹی کا طوفان، بچی سمیت 4افراد جاں بحق
گھوٹکی -سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کا طوفان، گھوٹکی اور کشمور میں مختلف حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے۔راجن پور میں درخت، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن میں بھی طوفان کے باعث ہٹس کی چھتیں اڑگئیں،سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔طوفان کے باعث بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن تاریں موٹر وے ایم فائیو پر گرنے سے ٹریفک متاثر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
47 + = 52