اورنگی ٹاؤن میں شوہر نے آہنی راڈ کے پے درپے وارکرکے بیوی کوقتل کردیا اور تھانے جاکرگرفتاری پیش کردی

اورنگی ٹاؤن میں سفاک شوہر نے آہنی راڈ کے پے درپے وارکرکے بیوی کوقتل کردیا اور تھانے جاکرگرفتاری پیش کردی ، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے11 غازی آبادمیں ملزم نے بیوی کوقتل کرنے کےبعد گھرپرتالا لگا کرتھانے جاکرگرفتاری پیش کردی جس پرپولیس نےحراست میں لیکراس کی نشاندہی پر گھر سے بیوی کی لاش کو قبضے میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا،مقتولہ کی شناخت 58 سالہ عاصمہ بیگم زوجہ اصغرعلی کے نام سے کی گئی،پولیس نے کے مطابق ملزم64 سالہ اصغرعلی نے گھریلو تنازع پربیوی کو قتل کیا اور آلہ قتل بھی پولیس کے حوالے کردیا،مقتولہ خاتون4 بچوں کی ماں تھی،ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔
================

سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چورہلاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی گودام چورنگی کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والاشخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر بجلی کی تا ر چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا ، دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
============

سکھن، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دولہا سمیت 7 ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھن پولیس نے بھینس کالونی میںشادی کی تقریب میںہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 2 = 3