ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی

ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی
فیفا ورلڈ کپ میں ناروے نے ایرلنگ ہالینڈ کے 2 گول کی بدولت عراق کو پہلے میچ میں ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ناروے اور عراق کے درمیان پہلا ہاف دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ۔

اس ہاف میں شائقین کو تیز اور اٹیکنگ فٹ بال دیکھنے کو ملی۔ میچ میں اسکورنگ کا آغاز ناروے نے کیا جب اُن کے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے 29ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔

صرف 10 منٹ بعد عراق کے ایمن حسین نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل ہالینڈ ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دکھائی دیے اور ٹیم کو پھر سے برتری دلادی۔وقفے تک مقابلہ 1-2 سے ناروے کے حق میں تھا۔

کھیل کے 76 ویں منٹ میں اوسٹی گارڈ نے ناروے کیلئے تیسرا گول کردیا اور آخری لمحات میں عراق کے ایمن حسین کی جانب سے کیے گئے اون گول کے سبب ناروے نے 1-4 کی برتری حاصل کرلی، میچ کا خاتمہ اسی اسکور پر ہوا۔
==================

فرانس نے سینیگال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔

فرانس کی جانب سے 2 گول ایم باپے اور ایک گول بارکولا نے کیا جبکہ سینیگال کی جانب سے گول ابراہیم بایئے نے کیا۔

نیو جرسی میں فرانس اور سینیگال کے درمیان کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف دلچسپ رہا، ابتدا میں فرانسیسی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع ملے مگر اُن کے اسٹار کھلاڑی ایم بپے اس موقع کا فائدہ نہ اُٹھاسکے۔

دوسری جانب سینیگال کی ٹیم نے اچھے دفاع کے ساتھ بہترین اٹیک بھی کئے لیکن وہ ان حملوں کو گول میں تبدیل نہیں کرسکے۔

وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا، دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی جس میں آخر کار فرانسیسی کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور 66 ویں منٹ میں ایم باپے نے ایک موو پر ٹیم کیلئے پہلا گول کردیا۔

82 ویں منٹ میں بریڈلے بارکولا نے گول کرکے ٹیم کی برتری دُگنی کردی، انجری ٹائم میں سینیگال کی جانب سے ابراہیم نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ دو ایک کردیا۔

کھیل کے بالکل آخری لمحات میں ایک شاندار کک کے ذریعے ایم باپے نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کردیا، فرانس کی ٹیم تین ایک کی اسکور لائن کے ساتھ میدان سے فاتح بن کر نکلی۔
=================

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا
لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76 ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی/ فوٹو: رائٹرز
فٹبال ولڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیااور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی اور اس طرح وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ 38 سال، 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔

دوسری جانب ارجنٹینا کے 3گول کے مقابلے میں الجزائر کوئی گول اسکور نا کرسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
22 + = 28