فرانس میں شدید گرمی کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی

فرانس میں جاری شدید گرمی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

حکام کے مطابق فرانس کے جنوبی قصبے میں کھڑی گاڑی میں دو بچے مردہ پائے گئے، بچوں کی عمریں 2 اور 4 سال ہیں، قوی امکان ہے کی شدید گرمی بچوں کی موت کا سبب بنی۔

اس سے پہلے تین معمر افراد گرمی کی شدت سے ہلاک ہوئے جبکہ گذشتہ روز سوئمنگ پول اور دیگر پانی والی جگہوں پر نہاتے ہوئے 13 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

فرانس میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری کو کراس کر کے ریکارڈ سطح پر پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
1 + 3 =