رسٹ سول جج ٹھٹھہ کی عدالت میں رسول بخش پلیجو کے مزار کے قریب واقع جلسہ گاہ کے پلاٹ پر مبینہ قبضے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ٹھٹھہ(جے پی)فرسٹ سول جج ٹھٹھہ کی عدالت میں رسول بخش پلیجو کے مزار کے قریب واقع جلسہ گاہ کے پلاٹ پر مبینہ قبضے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قبضے میں لی گئی نصف ایکڑ متنازعہ اراضی کو سرکاری تحویل میں دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 21 جولائی مقرر کر دی۔ عدالت نے مدعی فریق کو شواہد پیش کرنے اور وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے دوران عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری نے سینئر قانون دان سجاد چانڈیو اور 20 سے زائد وکلا کے ہمراہ مقدمے کی پیروی کی۔ ان کا مؤقف تھا کہ قبضہ کرنے والوں نے رسول بخش پلیجو کی جلسہ گاہ کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرکے علاقے میں انتشار اور فساد پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ عدالت نے الزام کے تحت نامزد مظہر پلیجو، مظفر پلیجو اور دیگر افراد سے استفسار کیا، جس پر انہوں نے قبضہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ پلاٹ ان کے والد کی ملکیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
9 + = 12