
بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں پولیس کی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں 9 اہلکار شہید ہو گئے۔
ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق 5 اہلکاروں کو حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے۔
رینجرز پر حملہ، کالعدم جماعت کے کمانڈرز عمر قاری سمیت 6 دہشتگرد ماسٹر مائنڈ قرار
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زیارت میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 9 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔




































