شہداء قوم کے عظیم محسنوں کو خراجِ عقیدت
ٹھٹھہ (جے پی) یوم شہدائے سندھ پولیس ہر سال ملک بھر میں 4 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد عوام کے تحفظ، امن و امان کی بحالی، اور دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے یومِ شہداء پاکستان ان عظیم سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یوم شہدائے پولیس دراصل جرٔات، شجاعت اور جرات ایمانی سے لبریز پولیس افسران و جوانوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، یوم شہدا منانے کا مقصد شہداء کے ورثاء میں یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ وہ تنہا نہیں بلکہ حکومت سندھ اور پوری سندھ پولیس فورس انکے ساتھ ہے، شہدائے پولیس اور انکے کارنامے سندھ پولیس کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں، یہ دن ہمیں ان بہادر شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے خون سے وطن کی حفاظت کی داستانیں رقم کیں اور آنے والی نسلوں کے لیے وفا، ایثار اور حب الوطنی کی روشن مثالیں قائم کیں۔ سندھ پولیس اور ٹھٹھہ پولیس کے افسران و جوانوں نے بھی امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان بہادر شہداء نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ وطن اور عوام کی خدمت ان کے لیے ہر چیز سے مقدم ہے۔ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں۔ ان کی بہادری، جرات اور فرض شناسی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آج ہم اپنے ان عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک محفوظ اور پرامن معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔حکومتِ سندھ کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے، جس میں ہیلتھ انشورنس، تعلیمی اسکالرشپس، ہاؤسنگ گرانٹس، اور بچوں کے لیے سرکاری نوکریاں شامل ہیں۔ یومِ شہداء کے موقع پر ٹھٹھہ پولیس اپنے تمام شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ فرض کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا شہداء کے اہلِ خانہ کی عظمت اور قربانی بھی قابلِ احترام ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو وطن کی خاطر قربان کیا اور صبر و استقامت کی مثال قائم کی۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے قانون کی بالادستی، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور قوم انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔




































