عدالت سے خبر

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ہنگامہ آرائی، ریاست مخالف نعرے بازی اور عوام کو ریاست مخالف اکسانے کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ہنگامہ آرائی، ریاست مخالف نعرے بازی اور عوام کو ریاست مخالف اکسانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر علی زیدی، مسرورسیال، راجہ اظہر، خالد ایڈووکیٹ سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ وکلا صفائی شجاعت علی، نظیر اللہ ایڈوکیٹس نے موقف دیا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے، حقیقت سے تعلق نہیں۔ ملزمان کیخلاف آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف بوٹ بیس پولیس نے فروری 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

=======

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گیس اینڈ آئل پاکستان کیخلاف اربوں روپے ٹیکس چوری کے الزام میں انکوائری کیخلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ کے آئی۔ بینچ کے روبرو گیس اینڈ آئل پاکستان کیخلاف اربوں روپے ٹیکس چوری کے الزام میں انکوائری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل اسد اشفاق تولہ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے جی او پیٹرولیم کیخلاف اربوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری پر ایف آئی آر درج کر رکھی ہے۔ بغیر نوٹس اور سماعت کا موقع دیئے NTN اور UID بلاک کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ کمپنی کا کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے، فوری ریلیف دیا جائے۔ انکوائری کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت کے سامنے بھی زیر التوا ہے۔ عدالت نے آئل مارکیٹنگ کمپنی کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کو قانون کے مطابق کاروبار جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کمپنی کے جاری کاموں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔ عدالت نے سناعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

=======

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کا 7 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عاطف زمان کو 2 بار سزا موت کا حکم دیدیا۔ کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کا 7 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ جیل حکام نے ملزم عاطف زمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا۔ پراسیکیوشن جرم ثابٹ کرنے کامیاب رہی۔ عدالت نے 2 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عاطف زمان کو 2 بار سزا موت کا حکم دیدیا۔ عدالت نے بطور جرمانہ 10 لاکھ روپے ورثا کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے مفرور شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔ مقدمے میں سرکار کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو 9 جولائی 2019 کو قتل کیا گیا تھا۔ ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم عاطف زمان اور اسکے بھائی عادل زمان نے کاروباری لین دین میں اینکر مرید عباس اور خضرحیات کو قتل کردیا تھا۔ ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ٹرائل کورٹ عادل زمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

========

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں 6 سال کے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو لی مارکیٹ میں 6 سال کے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم حمزہ کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم حمزہ بچے کا پڑوسی ہے۔ بچہ پیر کی شام کو لاپتا ہوگیا تھا۔ ملزم نے بچے کی لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی تھی۔ عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ نیپئر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
26 − 23 =