عدالت سے خبر

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 12 مئی کے مقدمات میں تفتیشی افسر کیس پراپرٹی جمع کرانے کے لیئے آخری مہلت دیتے ہوئے سابق مشیر داخلہ اور میئر وسیم اختر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سابق مشیر داخلہ سندھ وسیم اختر دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمات کی کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر عدالت کا تفتیشی افسر پر شدید اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آخری موقع دے رہے ہیں، اگر آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی پیش نہ کی تو ٹرائل اس کے بغیر ہی کردیں گے۔ عدالت نے ملزم وسیم اختر کی بریت کی 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وکیل صفائی مشتاق احمد اور اسپیشل پراسیکیوٹر نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔ بریت کی درخواستوں کا فیصلہ 25 جولائی کو متوقع ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف 2007 میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ وسیم اختر پر الزام ہے کہ ان کی ہدایت پر کارکنوں نے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے 50سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

========

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈرمیٹولوجی کی تقرریوں سے متعلق درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ، سیکریٹری یونیورسٹیز

اینڈ بورڈز اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو اسسٹنٹ پروفیسر ڈرمیٹولوجی کی تقرریوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ سلیکشن بورڈ کی 2 جولائی 2026 کو کی گئی سفارشات غیر قانونی اور میرٹ کیخلاف ہیں۔ کامیاب امیدواروں ڈاکٹر نازیہ، ڈاکٹر کرن ناز اور ویٹنگ لسٹ پر موجود ڈاکٹر رملہ کے پاس لازمی پوسٹ لیول-III کلینیکل تجربہ نہیں۔ سلیکشن کا پورا عمل شفافیت، میرٹ اور وجوہات کے بغیر، اور عدالتی احکامات کو نظر انداز کر کے کیا گیا۔ سلیکشن بورڈ کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا جائے اور سفارشات پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔ عدالت نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرریوں پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو درخواستگزار کی پوزیشن کے حوالے سے موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکومت سندھ، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی 6 اگست 2026 کے لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر فریال کی جانب سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر (ڈرمیٹولوجی) کی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔

=========

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے چیس چمپیئن شپ کیخلاف درخواست پر نتائج کی قانونی حیثیت عدالتی فیصلے سے مشروط کردی۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو
چیس چمپیئن شپ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل جی این قریشی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ایک جعلی فیڈریشن چیمپیئن شپ کروارہی ہے۔ درخواستگزار چیس فیڈریشن پاکستان کا جوائنٹ سیکریٹری ہے۔ 11 جولائی سے شروع ہونے والے چیمیئن شپ کو روکا جائے۔ سلیم اختر، حنیف قریشی، اقتدار الدین، وقار اور ارسلان نے جعلی چیس فیڈریشن بنا رکھی ہے۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ چیس چیمپیئن شپ اور اس کے نتائج درخواست کے فیصلے پرمنحصر ہونگے۔ ہم چیمپیئن شپ روک نہیں رہے۔ عدالت نے چیمپیئن شپ کے نتائج کی قانونی حیثیت عدالتی فیصلے سے مشروط کردی۔

=======

اپنا تبصرہ بھیجیں

Math Captcha
59 − 54 =