عظیم میوزیکل گھرانے کے عظیم فنکار گلوکار طارق طافو کی یاد میں لاہور میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

عظیم میوزیکل گھرانے کے عظیم فنکار گلوکار طارق طافو کی یاد میں لاہور میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

طارق طافو مرحوم کے اہل خانہ، فن موسیقی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت عوام کی بھرپور شرکت

لاہور ( شوبز رپورٹر )
پریس کلب لاہور منعقدہ پنجاب دھرتی کی آواز فوک گلوکار عارف لوہار، ابرار الحق ، گلوکار عامر غلام علی، بشریٰ صادق ، میگھا جی، عباس جٹ، نور الحسن، طارق طافو کے صاحبزادے تابش طافو، عارف بٹ، نعیم وزیر، اجمل دیوان، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ادریس خان، مشتاق شفائی، نجات علی، ساجد نذیر علی، ساجد علی چھکو، نعیم حنیف اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں

تقریب میں شریک شخصیات نے طارق طافو اور طافو گھرانے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

مقررین نے کہا کہ طارق طافو اور طافو گھرانے کے بغیر موسیقی ادھوری ہے طارق طافو نے اپنے گھرانے کی روایت کو آگے بڑھایا وہ اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہیں گے

تقریب کی میزبانی کے فرائض گلوکار اور ای ایم آئی کے روح رواں تنویر آفریدی نے انجام دئیے۔ آخر میں طارق طافو کے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیر بھی کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 65 = 71