جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے انمول عرف پنکی کیخلاف قتل کیس میں جیل میں سہولیات نا دیئے جانے کیخلاف درخواست جیل سپریٹنڈنٹ کے موقف کے بعد نمٹادی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے انمول عرف پنکی کیخلاف قتل کیس میں جیل میں سہولیات نا دیئے جانے کیخلاف درخواست جیل سپریٹنڈنٹ کے موقف کے بعد نمٹادی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے انمول عرف پنکی کیخلاف قتل کیس میں جیل میں سہولیات نا دیئے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وومن جیل سپریٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کئے جاتے؟ جیل سپریڈنٹ نے کہا کہ ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ملزمہ کو قابل اعتراض کپڑے پہنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے۔ سول اسپتال کے ڈاکٹر کی تجویض کردہ ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ ویمن جیل حکام کے مؤقف کے بعد عدالت نے انمول عرف پنکی کی درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
67 + = 77