ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس میں ریڈر کو تفتیشی افسر کیخلاف شکایت درج کرانے کا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس میں ریڈر کو تفتیشی افسر کیخلاف شکایت درج کرانے کا حکم دیدیا۔

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کا تفتیشی افسر انسپکٹر محمد منصور عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ انمول عرف پنکی کے مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت شدید برہم ہوگئی۔ عدالت نے عدالتی عملے کو تفتیشی افسر کیخلاف شکایت درج کرانے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تفتیشی افسر نے عدالتی شوکاز نوٹس کے باوجود چالان جمع نہیں کرایا، موقع ملنے کے باوجود تفتیشی افسر نہ خود پیش ہوا نہ چالان پیش کیا نہ کوئی رپورٹ پیش کی۔ گذشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت لی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقدمے میں انمول عرف پنکی مفرور تھی۔ ملزمہ کا بھائی اور سہولتکار بری ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 89 = 95