جرنلسٹس ایکشن کمیٹی برائے صحافی ہاؤسنگ اسکیم بلاک 68 کی سیکریٹری کراچی پریس کلب سے ملاقات

جرنلسٹس ایکشن کمیٹی برائے صحافی ہاؤسنگ اسکیم بلاک 68 کی سیکریٹری کراچی پریس کلب سے ملاقات

سیکریٹری پریس کلب اسلم خان نے ایکشن کمیٹی کے اراکین کو موجودہ صورت حال سے متعلق بریفنگ دی

بلاک 68 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز اور تجاوزات کا خاتمہ جلد ہوگا،اسلم خان

اسلم خان نے تجاوزات اور انیکسی کی توڑ پھوڑ کی نشاندہی پر ایکشن کمیٹی کا شکریہ ادا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جرنلسٹس ایکشن کمیٹی برائے صحافی ہاؤسنگ اسکیم بلاک 68 نے سیکریٹری کراچی پریس کلب سے ملاقات کی، جس میں ہاکس بے جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم بلاک 68 کے حوالے سے ایل ڈی اے کی کارکردگی، تجاوزات کے خاتمے، اور اسکیم کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری پریس کلب اسلم خان نے ایکشن کمیٹی کے اراکین کو موجودہ صورت حال سے متعلق بریفنگ دی جس پر کمیٹی اراکین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکریٹری پریس کلب نے بتایا کہ بلاک 68 کے حوالے سے ایل ڈی اے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس کی تعمیر و ترقی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے حکام کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک بلاک 68 کے ترقیاتی امور کا آغاز کردیا جائے گا۔ تاہم تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی کارروائی کی جارہی ہے، اسلم خان نے تجاوزات اور انیکسی کی توڑ پھوڑ کی نشاندہی پر ایکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہاؤسنگ اسکیم بلاک 68 کے حوالے سے مثبت انداز میں کاوشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جس کے نتیجے میں صحافی اپنے گھروں میں آباد ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں ایکشن کمیٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سندھ حکومت کو بیانیے کی نہیں بلکہ عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے، اگر یہ اجلاس محض کاغذی کارروائی ہے تو پیپلز پارٹی کی قیادت کو سمجھنا ہوگا کہ صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی پارٹی کی شہید قائد بینظیر بھٹو کے ویژن کا حصہ رہا ہے، جسے پورا کرنا موجودہ قیادت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ حکومت شہید قائد کے خواب کو ترجیحی بنیادوں کی پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گے

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
5 + 3 =