مجسٹریٹ شرقی نے افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کے مقدمے میں 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کے مقدمے میں 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے
حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبر افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کے مقدمے مین ایف آئی اے نے 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان افغان شہریوں کے جعلی شناختی دستاویزات کے لیے ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ ملزمان کی دہشتگرد عناصر سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 66 = 72