ایس ای حیسکو کی تبدیلی کے بعد شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شہریوں کا شدید احتجاج

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ایس ای حیسکو کی تبدیلی کے بعد شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق حیسکو میرپورخاص سرکل میں سپریڈنٹ انجینیئر کی تبدیلی کے بعد شہر کے سٹی فیڈر سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن گئی ہے، شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، بالخصوص صبح اور رات کے اوقات میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش سے کاروبار اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ” کیا نئی انتظامیہ کو فیڈرز سنبھالنے نہیں آتے، یا عوام کو سزا دینے کے لیے ایس ای کو تبدیل کیا گیا ہےواضح رہے کہ چند ماہ قبل تک ایس ای حیسکو میرپورخاص امیر احمد میمن کے دور میں ” روشن پاکستان ” مہم کے تحت شہر کے بڑے تجارتی علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے دعوے کیے گئے تھے اور 4 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا گیا تھا، اس دوران بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری مہم بھی جاری تھی، 2023 میں میرپورخاص کو سندھ کا پہلا ” لوڈشیڈنگ فری شہر ” قرار دیا گیا تھا، تاہم حالیہ تبدیلی کے بعد سٹی فیڈر سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ کٹوتی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، شہریوں نے حیسکو کے اعلیٰ حکام اور وفاقی وزارت توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں، فیڈر وائز لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کیا جائے اور میرپورخاص کو درپیش بجلی کے بحران کا مستقل حل نکالا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
99 − 90 =