
قدرت نے کشمیر میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی ،یہاں کمی رہ گئی تو صرف نواز شریف اور نون لیگ کی حکومت کی کمی ہے کمی ہے تو نیت کی ہے جو خدمت کرتی ہے ترقی دیتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی رہنما اور پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے میرپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خوبصورتی دنیا میں بے مثال ہے اللہ تعالی نے کشمیر میں کسی چیز کی کمی نہیں رکھی صرف سیاحت کے شعبے کو دیکھ لیا جائے تو کشمیر پورے پاکستان سے اگے ہے کشمیر میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو وہ نواز شریف کی ہے نواز شریف کی حکومت کی ہے یہاں انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے یہاں پہ نواز شریف نے کہہ دیا ہے کہ میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائے گا تو ضرور بنائے گا انشاءاللہ کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ جتنی خطرناک سازشیں نواز شریف اور نون لیگ کی حکومتوں کے خلاف ہوتی رہی ہمیں تو اب تک ملیا میٹ ہو جانا چاہیے تھا ختم ہو جانا چاہیے تھا لیکن عوام کا یہ پیار بتا رہا ہے کہ اللہ کا بڑا کرم ہے اور ہماری خدمت کی سیاست ہے کارکردگی ہے کام کیا ہے جو نظر اتا ہے جو بولتا ہے ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر میں بہترین انفراسٹرکچر کی کمی ہے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی کمی ہے کشمیر میں اگر کمی ہے تو اچھے ہسپتالوں کی کمی ہے اچھے سکولوں کی کمی ہے یہاں بھی الیکٹرک بسیں چلنی چاہیے اورنج ٹرینوں کی کمی ہے ازاد کشمیر کو سیف سٹی بنانے کی کمی ہے ہمت گارڈ کی کمی ہے ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا ازاد کشمیر پروگرام کی کمی ہے کشمیر میں اگر کمی ہے تو صرف اچھی نیت کی کمی ہے جو کام نہیں کرتی صرف باتیں کرتی ہے انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ایسی جماعت ہے جو خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عملی منصوبے نظر اتے ہیں کشمیر میں جو کمی ہے یہ کمی صرف نواز شریف کی حکومت پوری کر سکتی ہے جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا جس نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کیا جس کی خدمت کے نشان چپے چپے پر موجود ہیں اگر نواز شریف کی خدمت کے نشانات ہٹا دیے جائیں تو پھر پاکستان اور ازاد کشمیر میں صرف کھنڈر باقی رہ جائیں گے یاد کریں کوہالہ سے مظفراباد سڑک کس نے بنائی نواز شریف نے بنائی اسی طرح مری سے


کوہالہ تک سڑک کس نے بنائی نواز شریف نے بنائی یہاں جو ہسپتال ہیں جو اسکول ہیں وہ کس نے بنایا مریم نواز شریف نے کہا کہ میں دل اور روح سے کشمیری ہوں مجھے خود کو کشمیری بیٹی کہنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے لیکن میں نسلی طور پر بھی کشمیر ہوں میں خون کے لحاظ سے بھی کشمیر ہوں میرے باپ دادا کشمیری تھے میں اج میرپور میں ائی ہوں تو اپنے باپ دادا کے گھر میں ائی ہوں میری والدہ بھی کشمیری میری نانی بھی کشمیری میرے والد بھی کشمیری میرے دادا بھی کشمیری میں خود بھی کشمیری ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا بہت اسان ہے لیکن مخالفین کشمیر میں ایک منصوبہ نہیں لگا سکے اب کشمیر کا اصل وارث کشمیر اگئے ہیں تو مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں مریم نواز شریف نے بتایا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا دور دورہ ہے دو لاکھ مریضوں کو دوائی گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر دی جاتی ہے وہ انسولین کی دوائی ہو یا ضیا بیتس کی دوائی ہو یا کوئی اور دوا چاہیے ہو پنجاب میں لوگوں کو ہسپتال نہیں جانا پڑتا اگر ہسپتال نہیں جانا چاہتے تو ہسپتال خود چل کر ان کے پاس ا جاتا ہے اگر وہ تھانہ یہ نہیں جانا چاہتے تو پولیس خود چل کر ان کے دہلیز پر اتی ہے اگر
کسی کے گھر میں راشن کی کمی ہے تو راشن پہنچایا جاتا ہے ویل چیئر چاہیے تو وہ پہنچائی جاتی ہے صرف ایک کال مریم کو بتائیں اور جو 24 گھنٹے کے اندر مدد پہنچ جاتی ہے مریم نواز شریف نے کہا کہ اپ لوگ جانتے ہوں گے ستھرا پنجاب پروگرام کیا ہے دو لاکھ لوگ مشینوں کے ساتھ پنجاب کو صاف کر رہے ہیں یہی ستھرا ازاد کشمیر پروگرام ہم شروع کر سکتے ہیں اپ ہمیں الیکشن میں ووٹ دیں ہم ستھرا میرپور پروگرام شروع کریں گے ستھرا ازاد کشمیر پروگرام بنائیں گے انہوں نے کہا بھمبر والو کوٹلی والوں میرپور والو




بہت سوچ سوچ کر ووٹ دینا کہیں پھر ترقی کے لیے ترس نہ جاؤ ۔
مریم نواز نے کہا کہ معلوم ہے دوسرے صوبوں کے لوگ کیوں کہتے ہیں کہ انہیں پنجاب جیسا وزیراعلی چاہیے ابھی سنا ہے کہ پنجاب کے لوگ کہتے ہوں کہ انہیں کسی دوسرے صوبے جیسا وزیر اللہ چاہیے کیوں ؟ کیونکہ مسلم لیگ نون سیاست نہیں کرتی خدمت کرتی ہے اور ترقی کے لیے دن رات خدمت کرتی ہے لہذا کشمیر کے لوگو اپنی ترقی کو ووٹ دینا شیر پر مہر لگانا نواز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دینا ۔








مریم نواز شریف نے کہا مجھے معلوم ہے میرپور کے اکثر لوگ انگلینڈ میں رہتے ہیں تو انگلینڈ والوں یاد رکھو اپ کے گھر یہاں پر ہیں جہاں پر سڑکیں نہیں پہنچی جہاں بسیں نہیں چلتی جہاں اسکول ہسپتال نہیں ہے مسلم لیگ نون کو ووٹ دو گے تو زندگی بدل جائے گی
مریم نواز شریف نے کہا میں میرپور کے عوام کے ساتھ وعدہ کر کے جا رہی ہوں اگر پورے ازاد کشمیر نئے مسلم لیگ نون کو حکومت کا موقع دیا تو ازاد کشمیر کے ایک ہونے سے دوسرے کونے تک وہ ترقی ائے گی جو اپ کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوگی ۔




































