صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ۔ 27 جولائی

*صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ*

ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانے کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز کو فعال بنایا جائے گا۔ بریفنگ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کا جائزہ

جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنا کر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی متعلقہ اداروں کو مؤثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے لیے مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک نظام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔

ٹریفک کے مسائل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل حکومت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔

اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سے سفر کا دورانیہ کم اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔

جدید ٹریفک نظام کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔

کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔

ٹیکنالوجی پر مبنی فیصلوں کے ذریعے عوام کو محفوظ، منظم اور سہل سفری ماحول فراہم کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
3 + 3 =