انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رینجرز ڈی ایس آر محمد حنیف قتل کیس میں لیاری گینگ کے محمد سلام عرف ملا نثار کو عدم شواہد پر بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میم خصوصی عدالت نے رینجرز ڈی ایس آر محمد حنیف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے لیاری گینگ کے محمد سلام عرف ملا نثار کو عدم شواہد پر بری کردیا۔ عدالت نےجیل حکام کو حکم دیا کہ ملزم کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کیا جائے۔ وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکل محمد سلام عرف ملا نثار کیخلاف پیش کردہ شواہد ناکافی ہے۔ 2 ڈی ایس آرز نے شناخت تو کیا ہے، لیکن 161 کے بیان میں ملا نثار کے کردار کی وضاحت نہیں کی گئی۔ سرکاری وکیل میرے موکل کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے سے قاصر رہے۔ استغاثہ کے مطابق رینجرز نے 2013 میں محمد سلام عرف ملا نثار کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا۔ چھاپے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس آر محمد حنیف، خاتون شانتی اور عرفان جاں بحق ہوئے تھے۔ مقدمے میں محمد اطہر کو سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ سپر مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
HBL . حبیب بینک لمیٹڈ اس بینک کو پاکستان کی معاشی تاریخ سے مٹا دیا جائے تو باقی بچے گا کیا ؟
نواز شریف کی تازہ مصروفیات ۔ اہم ملاقاتیں ،تاریخی باتیں ،نئے ارادے ،نئے خواب ۔
سبزیوں اور پھلوں کے تازہ ریٹس ۔مارکیٹ کمیٹی کا کردار ذمہ داریاں اور کارکردگی ۔۔۔۔ ایک جائزہ
: آصف علی زرداری کے خاص معتمد اور پیپلز پارٹی کے ناگزیر ستون: سینیٹر سلیم مانڈوی والا
آج تک مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو کسی پنجرے میں قید نہیں کیا جا سکا ۔
کشمیری سیاست میں نئی انگڑائی ، حالات کیا رخ اختیار کر رہے ہیں ؟
متحدہ کو متحد کون رکھے گا ؟ مستقبل میں کراچی میں کون سا سیاسی کارڈ چلے گا ؟





































