وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اظہار تعزیت!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے قائم مقام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماں کا بچھڑ جانا زندگی کا ایک ایسا غم ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔






































