
عقیل کریم ڈھیڈی ۔ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ۔
کاروباری حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں یہ شخص ہمت اور امید کی کرن بن کر کھڑا نظر اتا ہے حقیقت میں یہ شخص جس کا نام عقیل کریم ڈھیڈی ہے اور لوگ اسے پیار سے عقیل بھائی عقیل بھائی پکارتے ہیں ہمارے نوجوانوں کے لیے مشل راہ ہے وہ ملک چھوڑ کر جانے کی سوچ رکھنے والوں کے سخت مخالف ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے انمول خزانے دیے ہیں یہاں بے پناہ مواقع ہیں یہاں ہر قسم کی نعمت ہے محنت کرنے والے پر کامیابی کے دروازے ضرور کھلتے ہیں نوجوانوں پر وہ زور دیتے ہیں کہ تعلیم حاصل کریں مایوس مت ہوں ملک چھوڑ کر سوچنے کی بجائے خود پر بھروسہ کرنا سیکھیں اعتماد کے ساتھ محنت کے ساتھ اپنا کام کریں اللہ کامیاب ضرور کرے گا وہ کہتے ہیں سٹاک مارکیٹ ہو یا پراپرٹی بزنس ہر جگہ ذہانت محنت اور قابلیت سے اگے بڑھا جا سکتا ہے ہمارے نوجوانوں کے پاس بہت صلاحیت اور ذہانت ہے ان جیسا ٹیلنٹ کہیں نہیں ہے یہ پاکستان کا خزانہ ہے مستقبل ہیں انہیں صرف درست رہنمائی اور ایک اچھے ماحول کی ضرورت ہے مواقع ملیں گے تو یہ خود بخود اپنا لوہا بنوائیں گے ۔ وہ نوجوانوں پر زور دیتے ہیں کہ تعلیم پر توجہ دیں پڑھائی لکھائی سب سے بنیادی چیز ہے اور پڑھ لکھ کر کسی بھی شعبے میں قدم رکھیں گے تو کامیابی قدم ضرور چومے گی شرط صرف محنت ہے ۔



































